انڈونیشیا، صوبہ جاوا میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی
جکارتہ (اے پی پی)انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا میں آتش فشاں سیمیرو پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ 7 لاپتہ ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ نے انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے قائم مقام ترجمان عبدالمہری کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز پھٹنے والے آتش فشاں کے لاوے سے کورہ کوبوکان گائوں کے تمام گھر تباہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 8 کان کن پھنس گئے اور ان تک رسائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ملحقہ علاقوں سے لوگوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔