• news

امریکی و روسی صدورکل  ویڈیو کال پرگفتگو کریں گے،وائٹ ہائوس ترجمان

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی صدر جو بائیڈن کل کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کریں گے۔روسی خبررساں ادارے  نے  وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نیایک بیان میں کہاکہ دونوں رہنما امریکا اور روس کے تعلقات سے متعلق متعدد موضوعات پر بات چیت کریں گے جن میں سٹریٹجک استحکام، سائبر اور علاقائی مسائل شامل ہیں۔صدرجو بائیڈن یوکرین کے ساتھ سرحد پر روسی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں امریکی تحفظات کا اظہار کریں گے اور یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے امریکی حمایت کی توثیق کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن