3 خودکشیاں:نشتر کالونی میں 60سالہ شخص نے پھندا لے لیا
لاہور+ گوجرہ+ رحیم یار خان(نامہ نگاران+کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے کماہاں گاؤں کے رہائشی 60سالہ رحمت مسیح نے گزشتہ روز نامعلوم وجوہات پر پھندا لے کر خودکشی کر لی ہے۔ جبکہ گوجرہ کے نواحی چک نمبر 424 ج ب کا نواز حسن لوگوں کا مقروض تھا اور اسی وجہ سے پریشانی کی زندگی بسر کر رہا تھا جس نے حالات سے تنگ آ کر کھیتوں میں جا کردرخت سے جھول گیا۔ ادھر خان پور کے رہائشی 18سالہ علی زار نے والدین کی ڈانٹ پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔