• news

جرمنی ،گھر سے 3 بچوں  سمیت 5 افراد کی نعشیں برآمد 

برلن (این این آئی)جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں افراد گھر میں قرنطینہ میں تھے۔ پولیس کے مطابق ان 5 افراد کی نعشیں برلن کے نزدیک جنوبی قصبے کے گھر سے ملیں۔پولیس کے مطابق پانچوں افراد کو فائرنگ اور چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا۔بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے بالغ افراد کی عمریں 40 اور بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال ہیں۔پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق پانچوں افراد کرونا وائرس کے باعث گھر پر قرنطینہ میں تھے۔

ای پیپر-دی نیشن