• news

میانمار میںبغاوت کیخلاف پولیس نے مظاہرین پر کار چڑھا دی، 5 ہلاک

ینگون(نوائے وقت رپورٹ) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر سکیورٹی فورسز نے کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔میانمار کی مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق ینگون شہر میں فوجی بغاوت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین نے فوجی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔سکیورٹی فورسز نے احتجاج کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور پولیس کی جانب دوڑے جس پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی جس میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاحال فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 ہوگئی ہے جب کہ درجنوں افراد معذور ہوگئے اور اب بھی 50 سے زائد افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن