متعدد وارداتیں، شہری کروڑوں روپے ، زیورات، قیمتی سامان سے محروم
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ستوکتلہ کے علاقے میں شکیل کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 45ہزار روپے، ہڈیارہ میں سفیان اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ 55ہزار روپے، ماڈل ٹاؤن میں وقاص کے گھر سے2لاکھ 80ہزار روپے، اقبال ٹاؤن کے علاقے میںانجم علی کے گھر سے 2لاکھ 17ہزار روپے، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ کاہنہ میں مصطفی سے ڈیڑھ لاکھ روپے، لیاقت آباد میں نوید بشیر سے70ہزار روپے، شالیمار سے حسین سے18 ہزار روپے، راوی روڈ کے علاقے میں بابر سے 10ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لے گئے۔ چوروں نے جوہرٹاؤن کے علاقے میں صفدر کے گھر سے 4لاکھ روپے، طلائی زیوارت اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ جبکہ جوہر ٹاؤن، اسلام پورہ ڈیفنس سے 3 کاریں، کوٹ لکھپت سے رکشہ جبکہ انارکلی، ماڈل ٹاؤن، باغبانپورہ، داتا دربار، لٹن روڈ، شاہدرہ ٹاؤن، ستوکتلہ، فیکٹری ایریا اور مصری شاہ سے 9موٹر سائیکلیں چرالی گئیں۔