سانحہسیالکوٹ واقعہ اسلام کو بدنام کرنے کی سازش سول سوسائٹی کا کراچی میں مظاہرہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں سول سوسائٹی نے تین تلوار پر سیالکوٹ واقعہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن باشندے کی ہلاکت کی مذمت کی اور شمعیں روشن کیں۔ مظاہرین نے کہا کہ مفاد پرست عناصر نے اپنے ذاتی مقاصد کیلئے اسلام اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ سیالکوٹ واقعہ نے پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔