• news

سیالکوٹ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے: زبیر احمد ظہیر

 لاہور (نیوز رپورٹر) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کو نشانہ عبر ت بنایا جائے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سرکاری اور پرائیوٹ عمارتوں، فیکٹریوں اور دیگر مقامات میں فرقہ واریت پر مبنی بینرز، پوسٹر اور سٹکرز لگانے پر فوری پابندی عائد کریں۔ جب تک ایسے مواد پر پابندی نہیں لگائی جائے گی سیالکوٹ جیسے واقعات کو روکنا ممکن نہیں رہے گا۔ بدقسمتی سے بعض سیاسی اور دیگر جماعتوں اور مکتبہ فکر کے لوگ فرقہ واریت کو فروغ دینے والے عناصر کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ وہ اتوار کے روز اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے مذمتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر پروفیسر فیاض احمد سلفی، مولانا محمد عبداللہ فاروقی، پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری،  علامہ ممتاز احمد اعوان، مولانا عبد الستار نیازی،  رانا محمد آصف، میاں محمد اصغر، مولانا اکرام الٰہی ظہیر، مولانا حبیب اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔  زبیر احمد ظہیر نے مزید کہا وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر لازم ہے کہ وہ فوری طور پر فرقہ واریت پر مبنی بینرز، پوسٹر اور سٹکرزدفاتر سمیت دیگر مقامات پر لگانے پر پابندی عائد کریں۔

ای پیپر-دی نیشن