ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام
انقرہ (آئی این پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی ، طیب اردگان کی سکیورٹی پر مامور گاڑی میں بم نصب کیا گیا‘ ایک ریمورٹ کنٹرول بم پولیس وین کے ساتھ نصب تھا لیکن ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بم ڈیوائس کو فعال ہونے سے پہلے ہی ناکارہ کردیا۔ترک میڈیا کے مطابق ترک صدرپر صوبہ سیرت کے دورہ کے موقع پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم ترکی کی پولیس نے طیب اردگان پر حملے کی اس سازش کو نا کام بنا دیا۔بتایا گیا ہے کہ ترکی کے شہر سیتی میں ہونے والی ریلی کے دوران حملے کی کوشش کی گئی ، جس کے لیے طیب اردگان کی سکیورٹی پر مامور گاڑی میں بم نصب کیا گیا جب کہ ایک ریمورٹ کنٹرول بم پولیس وین کے ساتھ نصب تھا لیکن ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے بم ڈیوائس کو فعال ہونے سے پہلے ہی ناکارہ کردیا۔