پنج شیر میں طالبان کے گورنر بم حملے میں بال بال بچ گئے‘محافظ شدید زخمی
کابل(آئی این پی) افغانستان کے علاقے پنج شیر میں طالبان کے گورنر مولوی قدر اللہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں محفوظ رہے تاہم ان کے محافظ شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے پنج شیر میں سڑک کنارے نصب اْس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طالبان کے گورنر مولوی قدر اللہ کی گاڑی گزر رہی تھی۔حملے میں مولوی قدر اللہ محفوظ رہے تاہم ان کے محافظ شدید زخمی ہوگئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد طالبان اہلکاروں نے علاقے کا گھیراو کرلیا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔