مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، فلسطینی نوجوان شہید
مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے1 فلسطینی شہید ہو گیا ۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کو گولی مار جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ قابض فوج نے زخمی فلسطینی کو کسی قسم کی طبی امداد کی فراہمی کی بھی اجازت نہیں دی جس کے باعث وہ دم توڑ گیا۔ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت 25 سالہ محمد شوکت محمد سلیمہ کے نام سے کی گئی ۔ اس کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت سے بتایا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان نے وحشیانہ طریقے سے حملہ کیا اور باب العامود میں متعدد فلسطینیوں کا تعاقب کیا گیا۔