دنیا کی طویل القامت مصری خاتون 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
قاہرہ(نیٹ نیوز)کچھ عرصے سے بیمار دنیا کی طویل القامت مصری خاتون ہدیٰ عبدالجواد کا مقامی ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ دنیا کی سب سے لمبی قد والی مصری خاتون ہدیٰ عبدالجواد کا الشرقیہ صوبے میں انتقال ہوگیا۔ 27 سالہ طویل القامت خاتون کئی برسوں سے گردوں کے امراض میں مبتلا تھیں۔ ہدیٰ عبدالجواد کے پاس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تین ریکارڈز تھے، ان میں سب سے لمبے ہاتھ، بڑے پیر اور لمبے بازو شامل ہیں۔