این اے 133: پی ٹی آئی کیخلاف ویڈیوز بھیجیں، عظمیٰ بخاری: شکایت نہیں ملی، الیکشن کمشن
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویڈیوز بھیجیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ ویڈیو میں دکھائے گئے 11 لوگ پی ٹی آئی کے ہیں۔ پی ٹی آئی کو اب ہر جگہ بھاگتے ہوئے دیکھیں گے۔ الیکشن کمشن نے لیگی خاتون رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری کے بیان کی تردید کی ہے۔ آر او نے کہا ہے کہ خاتون رکن نے کہا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی 11 ویڈیوز جمع کرائی گئیں لیکن الیکشن کمشن نے نوٹس نہیں لیا۔ خاتون رکن کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی۔