• news

 برطانیہ میں فٹبال میچ کے دوران کشمیر یوں کے حق میںجہاز سے بینر لہرادیا گیا

 مانچسٹر (آئی این پی ) برطانیہ میں فٹبال میچ کے دوران  بھارتی تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میںجہاز سے  بینر لہرادیا گیا، جسے دیکھ کر تماشائی بھی حیران ہوگئے، بینر میں کشمیریوں کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا ۔یہ بینر اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے مانچسٹر یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کے فٹبال میچ کے دوران  لہرایا گیا۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس طیارے کو اُڑا کون رہا تھا اور یہ بینر کس کی طرف سے لہرایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن