مکھی وزیراعظم کو تنگ کرتی رہی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان سے ایک مکھی شرارتیں کرتی رہی اور خوب تنگ کیا۔ یہ مکھی کبھی یہاں تو کبھی وہاں اڑتی اور تنگ کرتی رہی۔ وزیراعظم کے پیچھے کھڑے ایک شخص نے مکھی کو کاغذ کے ذریعے ہٹانے کی کوشش کی بالآخر وزیراعظم نے تالی مار کر مکھی بھگا دی۔