• news

اوپر تلے ڈکیتیاں‘ قاضی جمیل تبدیل‘ احسن یونس نئے آئی جی اسلام آباد مقرر 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کو تبدیل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد مقرر کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں پیر کے روز نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی کی اوپر تلے وارداتوں کے بعد آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کا تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ محمد احسن یونس سی پی او راولپنڈی کی حیثیت سے سخت گیر پولیسنگ کی وجہ سے مقبولیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن