• news

پنجاب، ضیبر پی کے میں سی این جی سٹیشنز بند ؒ فیصلہ تو ہین عدالت غیر قا نونی

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، آئی این پی ) ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا۔ سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا ہے، اور کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پی کے میں سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہمی بند کردی ہے۔ ترجمان  سوئی ناردرن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو گیس معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا۔ منظور کردہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق کیا گیا ہے۔ فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا پنجاب، خیبر پی کے میں سی این جی بندش کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔ ترجمان آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا 17 سال پرانی لوڈ مینجمنٹ پالیسی غیرقانونی ہے۔ پنجاب کے سی این جی سٹیشنز مقامی گیس استعمال نہیں کررہے۔ خیبر پی کے میں سی این جی سٹیشنز کو گیس سپلائی بند کرنا توہین عدالت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن