• news

 فیصل واوڈا کی نااہلی کیس روکنے کے لیے انٹراکورٹ اپیل


 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں جاری نااہلی کیس روکنے کے لیے انٹراکورٹ اپیل میں الیکشن کمیشن کو کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث  سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فیصل واڈا کے وکیل حسنین علی چوہان کی جگہ نعمان پراچہ عدالت پہش ہوئے اور سماعت ملتوی کی استدعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن