بیلجیئم:ہزاروں افراد کا کرونا وائرس کی نئی پابندیوں کے خلاف احتجاج‘پولیس سے جھڑپ
برسلز (اے پی پی)بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہزاروں افراد نے کرونا وائرس کی نئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں مظاہرین برسلز کی سڑکوں پر آئے اورحکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے تازہ ترین سخت اقدامات کے خلاف احتجاج کیا۔پولیس کے مطابق اس احتجا ج میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ جھڑپ میں 4مظاہرین اور 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے اندازے کے مطابق اس مظاہرے میں تقریبا 8,000 افراد نے حصہ لیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تیزدھارپانی کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے کچھ زخمی ہوئے اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔