مستقبل میںوبائی بیماریاںکووڈ سے زیادہ مہلک ہوسکتی ہیں،ماہرین
واشنگٹن(صباح نیوز) ماہرین نے کہا ہے کہ مستقبل کی وبائی بیماریاں موجودہ کوویڈ بحران سے زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہیں۔پروفیسر ڈیم سارہ گلبرٹ نے کہا کہ وبائی امراض سے نمٹے کیلئے مزید فنڈنگ کی ضرورت ہے تاکہ کی گئی پیش رفت کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے ،ہمیں اس بات کے لیے تیار رہنا چاہیے کہ یہ آخری بار نہیں ہے کہ کسی وائرس نے ہماری زندگیوں اور ہماری روزی روٹی کو خطرے میں ڈالا ہے۔