فیروزوالہ:قتل مقدمہ، شک کی بنا ء پر2 ملزم بری
فیروزوالہ (نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج تحصیل فیروزوالہ محمد امجد خان نے تھانہ فیکٹری ایریا کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے 2 ملزمان عظیم ارشد اور سلیمان کو بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق 11 جون 2019 میں برج اٹاری میں نوجوان افتخار احمد عرف کھاری قتل ہوا تھا۔ پولیس نے اس قتل میں2 افراد سلیمان اور عظیم ارشد کاچالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے شک کی بناء پر دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔