• news

وزیر زکوۃ و عشر کا ہیلی کاپٹر حادثے پر تعزیت،شہداء کو خراج عقیدت


لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر زکوۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے میجرعرفان برچا اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔شوکت علی لالیکا نے کہا کہ فرض کی ادائیگی میں اپنی جان قربان کرنے والے بہادر جوان قوم کے عظیم سپوت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن