• news

فیصل آباد؛ دکان پر چوری کے الزام میں 2خواتین کو برہنہ کر کے تشدد‘ ویڈیو وائرل 


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک میں دکان سے چوری کرنے کے الزام میں 2خواتین کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دونوں کو دکان میں بند کر دیا، تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ ایس ایچ او نے حقائق چھپانے کی کوشش کی تاہم سی پی او ڈاکٹر عابد خان اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن فراز احمد خود موقع پر پہنچ گئے۔ تینوں ملزم  حراست میں لے  لئے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن