• news

دشمن قوتیں پاکستان کی اسلامی ونظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنا چاہتی ہیں :حافظ عبدالطیف

اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری وضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان ایک ایسی مثالی ریاست ہے جس کا وجود کلمہ طیبہ کے نام پر عمل میں آیااور اس کا آئین و دستور بھی اسلامی تعلیمات پر مبنی ہے وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر استوار کرنے کا وعدہ پورا کریں جس کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کے قیام کی حقیقی روح اجاگر ہوسکے، اپنے ایک بیان میں حافظ عبدالطیف نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کی اسلامی ونظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنا چاہتی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن