• news

عوام نے حکومتی کارکردگی دیکھ لی ہے:رفاقت علی،چوہدری شہباز چھینہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی اور سٹی نائب صدر چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ عوام نے حکومتی کارکردگی دیکھ لی ہے۔ تین سال میں مہنگائی آسمان کو چھونے لگی، غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اپوزیشن میں بیٹھ کر بڑھکیں مارنے والوں کو حکومت ملی ہے تو عوام پر زندگی کے راستے تنگ کر دیئے ہیں بجلی اور گیس کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دی ہیں ، بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وعدہ بھی تین سالوں میں وفا نہیں ہوسکا، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ میاں محمد نو ازشر یف ایک فرد نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کانا م ہے جن کی قیادت میں نواز لیگ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا بھرپور جمہوری کردار ادا کررہی ہے۔ انتقامی سیاست کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں اس لئے اس سے گریز کیا جائے۔ مسلم لیگ کی قیادت واضح کرچکی ہے کہ ہم آئین و قانون کے دائر ے میں رہتے ہوئے بطور اپوزیشن اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے حکمرانوں کی انتقامی کارروائیاں ہماری آواز دبا نہیں سکیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن