• news

آئندہ انتخابات میں پی پی بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئیگی:منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ لاہور کے ضمنی انتخاب کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی اپنا ووٹ اور عوامی مقبولیت رکھتی ہے آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ایک بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئیگی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پیپلزپارٹی نے لاہور سے جو اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے وہ بڑا حوصلہ افزا اور خوش آئندہ ہے جس کے اثرات وسطی پنجاب میں بھی مرتب ہونگے نواز لیگ کی بریف کیس کی سیاست کے باجوودپیپلزپارٹی نے35 ہزار ووٹ لیکر انکے نام نہاد گڑ میںگڑھا کھود دیا ہے اور اب پیپلزپارٹی اپنی نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںحقیقی معنوںمیںنئے پاکستان کے قیام کیلئے جدوجہد کریگی جیالوںنے پولنگ سٹیشن آکر ثابت کردیا کہ وہ شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے آج بھی بے تاب ہیںان خیالات کااظہارانہوںنے صوبائی کونسل کے رکن رانا ممتاز محمود مون خان اور چودھری خالق عزیز مت ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کاشف گیلانی ،افتخار علی بھٹی ، مرزا فہیم بیگ ،شیخ اسد الرحمن،لیاقت علی گجرسمیت دیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن