ہر شہری اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے:چودھری عبدالجبار
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سماجی رہنما چودھری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ درخت قدرت کا نظارہ پیش کرتے ہیں اور ماحول کی خوبصورتی کا باعث ہیں ہر شہری کو چاہئے کہ ایک پودا ضرور لگائیں اور مہم کو کامیاب کریں شجر لگانا باعث اجر ہے ہمارا دین کامل ہمیں پھلدار اورسایہ دار پودے لگانے کا حکم دیتا ہے شجر لگانے کا بہت ثواب ہے اور صدقہ جاریہ بھی ہے جبکہ درخت لگانا جہاں کار ثواب ہے وہاں انکی نشوونما او ر دیکھ بھال کرنا بھی بڑے اجر کا کام ہے درخت لگانا اور انہیں موسمی تغیرات سے بچانا دونوں کام ضروری ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔