امت مسلمہ کی کامیابی و ترقی کا مرکز و محور محبت رسولؐ ہے: اکبر نقشبندی
گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ محبت رسول ؐکے ابدی چراغ روشن کرکے ہر قسم کے اندھیروں پر قابو پایا جاسکتا ہے،محبت رسولؐ ہمارے ایمان کی اساس اور دین کی جان ہے،محبت رسول ؐہی وہ جذبہ ہے کہ جو آج بھی مردہ دلوں کو جلا بخشتا ہے،محبت رسولؐ ایسا پر کشش کردار ہے جسے اپنانے والا نکھر اور چھوڑنے والا بکھر جاتا ہے،دل کی بستی میں حب رسولؐ کا چراغ روشن ہوجائے تو قبر کا اندھیرا ختم ہو جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی کامیابی و ترقی کا مرکز و محور محبت رسول ہے،محبت رسول میں جو لمحہ بھی گز جائے وہ زندگی کا عظیم سرمایہ ہے،محبت رسول سے ایمان کو تقویت و تازگی ملتی ہے اور آپس میں اخوت و محبت کے جذبات پروان چڑھتے ہیں۔