زرد صحافت کرنے والوں کی اس معاشرے میں کوئی عزت نہیں:یوسف ضیاء
کامونکی ( نمائندہ خصوصی) صحافت مقدس پیشہ ہے اور صحافی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی عتیق یوسف ضیاء نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ زرد صحافت کرنے والوں کی اس معاشرے میں کوئی عزت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صحافی کو ایمانداری اور دیانتداری سے صحافت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے اس موقع پر نوائے وقت اخبار کو خراج تحسین پییش کیا اور کہا کہ نوائے وقت کے اخبار کا شمار اس اخباروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کے ذریعے ملک اور قوم کی خدمت کی ۔ اس موقع پر میاں محمد سلیم شاہد ، محمد خالد مرزا ، حاجی محمد یوسف ، ملک توصیف اور حافظ میاں محمد عثمان شاہد بھی موجود تھے ۔