• news

گیس اور بجلی کے نرخ فوری کم کئے جائیں: امجد نذیر بٹ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر و انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے چیئرمین امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار زندگی کو فعال کرنے کیلئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات اٹھائے ، گیس اور بجلی کے نرخ فوری کم کئے جائیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی واضح کمی لائی جائے تاکہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہوسکیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے امجد نذیر بٹ نے کہا کہ عام شہری بڑھتی مہنگائی پر اضطراب کا شکار ہیں جس سے مارکیٹیں اور تجارتی مراکز ویران اور صنعتی وتجارتی سرگرمیاں کو جمود لاحق ہے جس کا تدارک ضروری ہے حکومت تاجر برادری کی مشاورت سے نئی تجارتی پالیسی مرتب کرے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کی تدبیر تلاش کی جائے حکومت عام آدمی کے مسائل کو سمجھے جب تک غریب عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیںہوتیں اس وقت تک عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ کرنا قطعی مناسب نہیں حکومت اگر عوام کی حقیقی خیر خواہ ہے تو مہنگائی میں واضح کمی یقینی بناکر اپنی عوام دوستی کا ثبوت دے۔ 

ای پیپر-دی نیشن