نواز شریف نے ہمیشہ ملکی مفادات کو ترجیح دی :ملک رشید احمد
الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) ملکی اداروں کی تباہی سمیت مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ نا اہل حکمرانوں نے مڈل مین طبقہ کو بھی کشکول پکڑنے پرمجبور کر دیا ہے۔ اب مزید ملک و قوم کی تباہی برداشت سے باہر ہے۔ نواز شریف محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں تمام ادوار حکومت میں صرف ملکی مفادات کو ترجیح دی ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن ملک رشید احمد خاںاور ضلعی وائس چیئرمین ملک اعجاز احمد کھائی نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا انہوںنے ضمنی انتخابات لاہور کی سیٹ پرمسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کو کامیاب ہونے پرمبارکباد دیتے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جیت نے ثابت کر دیا کہ عوام آج بھی مسلم لیگ ن سے محبت اور نا اہل ٹولے سے نجات چاہتے ہیں۔