نوجوانوں کا فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے:طاہر رضوی
گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ علماو مشائخ ونگ سٹی گوجرانوالہ کے صدر صا حبزادہ طاہر رضوی نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ نوجوان نسل کا فلاحی و رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے۔ نوجوان طلبہ جو متوسط علاقوں میں مستحق لوگوں کی خدمت کا کا م ا نجام دے رہے ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔خدمت خلق ایسا عظیم کام ہے جس کے کرنے والے اللہ رب العزت کے پسندیدہ بندوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ علماو مشائخ ونگ سٹی گوجرانوالہ کہ زیر اہتمام یوتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بے مقصدیت اور منشیات جیسے ناسور سے بچانے کیلئے سب کوکردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے انسان میں فرماں برداری ، تحمل مزاجی ، صبر ، انتظام اور قوتِ برداشت بڑھتی ہے ۔ انسان اتفاقِ رائے سے کام کرنا اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھ جاتا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ منشیات کی مکمل روک تھام کے لیے منشیات فروش مافیا اور ان کی سرپرستی کرنیو الوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔اجلاس میں ۔اجلاس میں ملک چاند، گل بابا،چوہدری حسن مہر،،میاں نور نوید،باو احسن خلیل مہر،حسنین مہر،رضا بٹ،میاں عمیر مہر،سمیر خان،رانا عبدالرحمن،علی مہر،شیخ مدثر،رانا حمزہ،رانا فیضان،حمزہ انصاری،عبید مہر،حبیب مہر،اسامہ بٹ،مانی مہر،فیضان مہر،یاسر مہر،شیلو بٹ،رانا منا،ولید سمیت کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔