• news

مستحق مریضوں کی خدمت وقت کا اہم تقاضا ہے : مولانا انعام اللہ ساجد

علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) نادار اور مستحق مریضوں کی خدمت وقت کا اہم تقاضا ہے موجود دور میں ڈاکٹرز کی فیسوں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے نبی اکرم کے دور میں بھی مساجد فلاحی کاموں کیلئے استعمال ہوتی تھیں یہ بات مولانا انعام اللہ ساجد نے ڈیرہ چوہدری بشیر احمد چٹھہ میں القدس مسجد کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر کہی فری کیمپ میں لاہور سے آئی ستائیس ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا اور انھیں مفت ادویات دیں انچارج ڈاکٹرز عبدالرحمن سپرا نے کہا دکھی انسانیت کی خدمت میں ہی سکھ ہے ہماری ٹیم مختلف مقامات پر کیمپوں کا انعقاد کرتی ہے جس میں تمام امراض کے ماہر ڈاکٹرز ہوتے ہیں جو مریضوں کا علاج کرتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن