انتقامی سیاست کا دور جلد ختم ہوجائیگا: اسلم ڈوگر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء حاجی اسلم ڈوگر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو میاں نواز شریف فوبیا ہوچکا ہے انتقامی سیاست کا دور عنقریب ختم ہوجائیگا میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں حکمران کسی صو رت اسے عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے، ملک میں مہنگائی نے 73 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے عوام کی قوت خرید نے جواب دیدیا ہے اور حکمرانوں کو انتقامی سیاست سے فرصت نہیں، ملک میں آئین قانون کا نام و نشان تک نہیں صرف نواز لیگ کے خلاف قانون کا استعمال ہو رہا ہے۔