• news

اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات‘ سانحہ سیالکوٹ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا: پرویز الٰہی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائم مقام گورنر پنجاب  پرویزالٰہی سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ پرویزالٰہی نے پاکستانی حکومت اور پوری قوم کی جانب سے سری لنکن حکومت، عوام اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، سیالکوٹ واقعہ سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو مقتول سری لنکن شہری کے خاندان کیلئے مالی امداد کا فوراً اعلان کرنا چاہئے، اس مشکل وقت میں یاسین جوئیہ نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جس جذبے سے کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔ سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ نے سری لنکن حکومت اور ہائی کمیشن کی جانب سے مقتول کی میت بروقت اور اعزاز کے ساتھ بھیجنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے  یاسین جوئیہ کی جانب سے سری لنکن شہری کی میت کو 48 گھنٹے کے اندر انتظامات کرنے کے اقدام کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن