اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمشن میں دائر
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمشن میں فائل کر دیا گیا۔ یہ ریفرنس اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کیا۔ کہا گیا ہے کہ عطاء الحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈار کو ڈیفالٹر قرار دے چکی ہے۔ ڈیفالٹر ہونے پر چیئرمین سینٹ تیس دن میں ریفرنس الیکشن کمشن کو بھجوانے کے پابند ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے آئین کے آرٹیکل 63 دو کے تحت ریفرنس بھجوانا تھا۔ چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمشن کو اس حوالے سے پہلے بھی مراسلے بھجوائے گئے۔ چیئرمین سینٹ نے ابھی تک اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمشن کو نہیں بھجوایا۔ ڈیفالٹر ہونے کے عدالتی فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کو نا اہل قرار دے۔