سیاست کو ذاتی مفادات کیلئے نہیں عبادت سمجھ کر کرتاہوں :اسلم وٹو
نواںکوٹ(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنما ویوسی چیئرمین ملک اسلم وٹو نے کہاہے کہ سیاست کو ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ حقیقی معنوںمیں عوامی خدمت اور عبادت سمجھ کر کرتاہوں حلقہ کے عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے عملی جدوجہد اولین مشن ہے جس پر کبھی بھی کمپرومائز نہیںکیا بطور ناظم یوسی فیروزوٹواںکی ترقیاتی عمل کے بعد بطور چیئرمین بھی اپنے علاقہ کی تعمیر وترقی کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہوں۔