پاکستانی عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں: راشد متین ڈوگر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء ملک راشد متین ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور ا نکے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، پہلے بھی مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور اقتدار میں ملک کو مسائل سے نجات دلائی اور اب بھی جلد برسر اقتدار آکر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کریگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، ملک راشد متین ڈوگرنے کہا کہ نواز لیگ کا ووٹ چوری کرنے والے اب شرمسار ہورہے ہیں، عوام نے ملک میں مہنگائی و غربت اور تنگ دستی و بے روزگاری کو مسلط کرنے والے بے حس و عوام دشمن حکمرانوں کو بے نقاب کردیا ہے اگر ملک میں 2018کے عام انتخابات فری اینڈ فیئرہوتے تو نواز لیگ ملک بھر میں کلین سویپ کرتی، حکمران اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت عوام میں اپنا اعتماد اور وقار کھو چکے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے تین سالہ دور اقتدار میں مزدور سے لیکر تاجر تک کو زندہ درگور کردیا ہے، پورا ملک اس وقت مفلوج اور مقروض ہو کر رہ گیا ہے اب وہ دن دور نہیں جب ملک میں عوام کی حکمرانی ہوگی۔