شجر کاری ماحولیاتی تحفظ کی ضمانت ہے: ماجد منظور کاہلوں
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے ضلعی کوارڈینیٹر ماجد منظو رکاہلوں نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا از حد ضروری ہے انتظامی ادارے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں عوامی سماجی حلقوں کو ساتھ لیکر چلیں تاکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جاسکیں، شجر کاری ماحولیاتی تحفظ کی ضمانت ہے جس کا براہ راست تعلق انسانی صحت و زندگی سے ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ماجد منظور کاہلوں نے کہا کہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا فرض ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک پاکستان دے سکیں‘ انہوں نے کہا کہ درخت ہمارے لیے انتہائی مفید ہیں اور ماحول میں آلودگی کو کنٹرول کرتے ہیں درخت کاربن ڈائی ایکسائیڈ گیس جذب کرتے ہیں اور آکسیجن مہیا کرتے ہیں‘ درخت میں سے آکسیجن کا اخراج ہوتا ہے درختوں کی لکڑی جلانے کے کام آتی ہیں اور گھریلو اشیاء یعنی فرنیچر تیار کیا جاتا ہے‘ درخت قدرت کا نظارہ پیش کرتے ہیں اور ماحول کی خوبصورتی کا باعث ہیں ہر شہری کو چاہئے کہ ایک پودا ضرور لگائیں اور مہم کو کامیاب کریں ۔