کاہنہ: یوسی 250مسائلستان بن گیا جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، مکین سراپا احتجاج
کاہنہ (نامہ نگار )کاہنہ کا علاقہ یونین کونسل 250 مسائلستان بن گیا ۔ جا بجا گندگی کے ڈھیر،سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہونے سے موذی امراض پھیلنے کا خطرہ سر اُٹھانے لگا ۔ عملہ صفائی اوریو نین کونسل چیئر مین کیخلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ شہریوں نے کہا عملہ صفائی کرنے نہیں آتا جبکہ ہمارا رہنامشکل ہو چکا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔