سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے اسلامی اور شرعی سزائوں کا نفاذ ضروری ہے: کفیل بخاری
لاہور(خصوصی نامہ نگار )مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علماکرام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی شکل میں سری لنکن ایمبسی کے خیرسگالی کے طور پر کئے جانیوالے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کی وجہ سے سری لنکن عوام اور سوگوار خاندان کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔