• news

لوگوں نے پاکستان کیخلاف سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی:نظم الحسن

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن پاپون نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی مایوس کن کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی لوگوں نے ان سے پاکستان کیخلاف جاری سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔ اگر ہم اب پاکستان کے ساتھ کھیلیں گے تو سب ختم ہو جائیگا، یہ ایک خوفناک صورتحال ہوگی، کیا اسے منسوخ نہیں کیا جا سکتا؟ یقین کریں، یہ حقیقت ہے، لوگوں نے فرض کر لیا ہے۔ ہم ان کیساتھ لڑنے کے قابل نہیں ہوں گے۔  نظم الحسن کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو یہ توقع نہیں تھی کہ ہم سینئر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں پاکستان کے خلاف مقابلہ کریں گے۔ تجربہ کار کھلاڑیوں لٹن داس، سومعیہ سرکار، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن اور تمیم اقبال کی عدم موجودگی میں مضبوط پاکستانی ٹیم کے خلاف تقریباً ایک نوجوان ٹیم کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ جس طرح سے وہ لڑے، جس طرح سے کھیلے، اس نے مجھے سکون بخشا۔

ای پیپر-دی نیشن