• news

ڈالر اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے اضافے  کے ساتھ 179.50 روپے کا ہو گیا  سونا بھی 300روپے تولہ مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 74پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت فروخت 70پیسے بڑھ گئی  جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 177.43روپے ہو گئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 178.80روپے سے بڑھ  کر 179.50روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح  یورو کی قیمت فروخت بھی 80پیسے کے اضافے سے   201.40  روپے ہو  گئی جبکہ پاونڈ سٹرلنگ کی قیمت فروخت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور اس کی قیمت فروخت 237روپے کی سطح پر برقرار رہی۔ عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت  9ڈالر ڈالر اضافے سے 1790ڈالر ہونے سے گزشتہ روز ملک میں 24قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت 300روپے اضافے سے 124300روپے ہو گئی۔ جبکہ 10گرام سونا 24 قیراط کی قیمت 257روپے کے اضافے سے 106567روپے ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن