• news

پاکستان کا امریکا میں جمہوریت سے متعلق سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان نے امریکا میں جمہوریت سے متعلق سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیموکریسی ورچوئل سمٹ آج اور کل 10 دسمبر کو ہوگا۔ امریکا کی جانب سے سمٹ میں شرکت کے لئے چین اور روس کو دعوت نہیں دی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم سمٹ برائے جمہوریت میں شرکت کے لیے پاکستان کو مدعو کرنے پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان ایک بڑی فعال جمہوریت ہے جس میں ایک آزاد عدلیہ، متحرک سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا ہے۔ ہم جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے، بدعنوانی کے خاتمے اور تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ اور  فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن