نومبر میں 337غیرقانونی شکاریوں کے چالان ،39لاکھ جرمانہ کیا: محکمہ جنگلی حیات
لاہور(وقائع نگار)محکمہ جنگلی حیات نے ماہ نومبر میں صوبہ کے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران کل 337غیرقانونی شکاریوں کے چالانات کئے گئے اور انہیں 39لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ محکمہ صوبہ کے طول و عرض میں بلاخوف و خطر اور ہر طرح کے اثرو رسوخ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وائلڈلائف ایکٹ کے نفاذ کو یقینی بنارہا ہے جس سے یقینا صوبہ میں جنگلی حیات کو تحفظ و فروغ حاصل ہوگا۔