• news

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیر ت سٹڈیز اور جی سی یو کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب آج ہوگی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈسیر ت سٹڈیز اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے درمیان علمی تعاون کے فروغ اور تحقیقی وتدریسی امور میں اشتراک کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سینڈ یکیٹ روم میں آج منعقد ہوگی ۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر علی زیدی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، صاحبزادہ پیر سیّد سعید الحسن شاہ وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب ، نبیل جاوید سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ،ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز سمیت دیگر شخصیات شریک ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن