• news

واہ کینٹ: غیر قانونی منی چینجرز پر چھاپہ‘ 75 لاکھ کی کرنسی برآمد‘ 6 گرفتار 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) واہ کینٹ میں 4 غیر قانونی کرنسی ایکسچینجر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا، چھاپوں میں 6 ملزمان گرفتار کر لیا۔ 75 لاکھ سے زیادہ کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ برآمد کرنسی میں امریکی‘  کینیڈین ڈالر‘ یورو‘ جاپانی ین‘ سعودی ریال‘ ڈینش‘ کرون‘ اماراتی درہم شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن