ایل ڈی اے کے 15 افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات
لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑنے ایل ڈی اے کے 15 افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم مشتاق کاڈائریکٹوریٹ آف ہائوسنگ تھری سے فائیو میں تبادلہ کر دیاگیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر وزیر خان ورک کا تبادلہ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز سے ڈائریکٹوریٹ آف ہائوسنگ ایٹ میں کر دیاگیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر حسان بلال کا تبادلہ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز میں کر دیاگیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس کو ڈائریکٹوریٹ آف ہائوسنگ ون میں تعینات کردیاگیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا فیض الرحمان کوڈائریکٹوریٹ آف ہائوسنگ ون سے ہائوسنگ ٹو میں بھیج دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس رضوان شوکت کا تبادلہ ہائوسنگ نائن ڈائریکٹوریٹ میں کردیاگیا۔ڈی جی سیل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارسلان امجدکوڈائریکٹوریٹ آف ہائوسنگ ون میں تعینات کردیاگیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر مصدق شاکر کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف ہائوسنگ فائیو سے تھر ی میں تبادلہ کر دیاگیا۔ اسسٹنٹ مہتاب نبی کو ڈائریکٹوریٹ آف ہائوسنگ ون میں تعینات کر دیاگیا۔سٹاف افسر عدنان شاہد کو ڈائریکٹوریٹ ہائوسنگ فور میں تعینات کر دیاگیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد علی اصغر کو ڈائریکٹوریٹ آف ہائوسنگ ٹین میں تعینات کر دیاگیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے جنید حسین کو بطور سٹیٹ افسر ڈائریکٹوریٹ آف ہائوسنگ سیون میں تعینات کر دیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف ہائوسنگ تھری میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر رائے وسیم حیدر کو ہائوسنگ نائن کا اضافی چارج دیدیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد ربانی کو ڈائریکٹوریٹ آ ف ہائوسنگ نائن میں بھیج دیاگیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران اختر کو ڈائریکٹوریٹ ہائوسنگ نائن میں تعینات کر دیا گیا۔