کرونا ، 9 اموات، 310 نئے مریض ، مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد تک گر گئی
اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید310 کیسز سامنے آئے ہیں۔ مزید9 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس کے مزید283 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ71 فیصد پر آ گئی۔ پاکستان بھر میں اب تک28 ہزار793 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ87 ہزار703 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں11 ہزار844 مریض زیرِ علاج ہیں۔ جن میں سے783 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید43 ہزار 503 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل2 کروڑ23 لاکھ38 ہزار650 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران11 لاکھ20 ہزار16 افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی۔ اب تک کل12 کروڑ77 لاکھ6 ہزار528 کرونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ30 لاکھ31 ہزار529 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ4 لاکھ77 ہزار119 ہو چکی ہے۔ جبکہ اس سے کل اموات7 ہزار630 ہو گئیں۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے اب تک4 لاکھ43 ہزار610 مریض پورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو13 ہزار44 ہو چکی ہیں۔