ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی قیادت میں پارلیمانی وفد ترکی چلا گیا
اسلام اباد (نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سربراہی میں 10رکنی پارلیمانی وفد اسلامی ممالک تنظیم کی پارلیمانی یونین کی سولہویں کانفرنس میں شرکت کے لئے ترکی دورے پر چلا گیا ہے۔ یہ کانفرنس استنبول میںہو رہی ہے جس کا موضوع "اسلامی نظریات! فلسطین، ہجرت اور افغانستان " ہے۔